: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 22 نومبر (یو این آئی ) تلنگانہ کا نگریس کی لیڈ رو جئے شانتی نے طنزیہ طور پر پوچھا کہ عوام وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کو کیوں ووٹ دیں ؟ انہوں نے میدک اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امید وار ایم روہت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے کئی سولات کئے۔ وجئے شانتی نے جذباتی انداز میں کہا کہ کیا کالیشورم پراجکٹ با بے ضابطگیوں پر کے سی آر کو ووٹ رم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بے
ضابطگیوں پر ۔ دیا جائے ؟ انہوں نے استفسار کیا کہ تلنگانہ میں شراب کی دکانات قائم کرتے ہوئے بہنوں کو پریشان کرنے والے چندر شیکھر راو کو ووٹ دیا جائے ؟ طلبا کو منشیات کا عادی بنانے پر ان کو ووٹ دیا جائے ؟ انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی کی مختص اراضیات پر قبضہ کرنے پر انہیں ووٹ دیا جائے؟ بے روزگاری کے فائدہ پر کیا انہیں ووٹ دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خود کشی کے واقعات پر کیا کے سی آر کو ووٹ دیا جائے ؟