: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ منی پور میں تشدد کی وجہ سے پانچ مہینوں میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اس صورتحال پر خاموش ہیں اور ریاست کے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ کران
کے ساتھ انصاف نہیں کیاجارہا ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا، 'پانچ ماہ قبل 3 مئی کی شام کو منی پور میں نام نہاد ڈبل انجن حکومت کی تقسیم کی سیاست کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا۔