نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کئی ریاستوں اور چھوٹے بڑے شہروں کو اپنی زد میں لے رہی ہے اور تمام ریاستوں کو اسے شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور آکسیجن کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی ملک میں کورونا وبا کو بڑھنے کے مد نظر وزیراعظم نے گذشتہ پانچ ہفتے میں آج یعنی جمعرات کو تیسری بار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے 17 مارچ اور آٹھ اپریل کو ریاستوں کے
وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وبا سے نمٹنے کی تدابیر کا ذکر کیا تھا۔
مسٹر مودی نے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کورونا کی پہلی لہر کا ملک نے متحد ہوکر سامنا کیا تھا اور اس بار بھی کامیابی کے لیے سبھی کو متحد ہو کر قوم کی طرح مل کر لڑنا ہوگا تو وسائل کی کمی بھی نہیں ہوگی۔ دوسری لہر کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی تمام ریاستیں متحد کرکے پالیسی بنانی ہوگی۔