the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئي) کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے کنبے کے افراد کو کھویا ہے، اس لئے حکومت کو بتانا چاہئے کہ یہ کس کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا اور اس کے لئے کون ذمہ دار ہے محترمہ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز فیس بک پرا یک پوسٹ میں کہا کہ جب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے قہر برپا کرنا شروع کیا اور لوگ اسپتال میں بستر، آکسیجن، ویکسین اور دواؤں کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، تو لوگوں کو یہ توقع تھی کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے



دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کرکے لوگوں کو بچانے کا کام کرے گی، مگر مرکزی حکومت پوری طرح خاموش تماشائی بنی رہی اور پورے ملک میں تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ تیاری کے نام پر حکومت کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لئے فوری طور پر حکومت نے اپنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ویکسین برآمد کرنے کی اجازت دے دی اور 2020 میں اس کی برآمدات کو دوگنا کردیا۔ ملک کی آبادی سے قطع نظر، حکومت کا طرز عمل مکمل طور پر غیر ذمہ دار رہا۔ حکومت کی اس لاپرواہی کی وجہ سے، دوسری لہر کے دوران بے شمار اموات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قہر کس قدر تباہ کن تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.