the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اعتماد:

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے حالیہ "اورنگ زیب کی اولاد" کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے  جوابی حملہ کیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ ناتھورام کی اولاد کون ہے؟ مدن لال پاوا اور ومن شیورام آپٹے۔

اویسی کا یہ تبصرہ مہاراشٹرا میں کولہا پور تشدد کے بعد شروع ہونے والے تنازعہ کے تناظر میں آیا ہے، جہاں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان پر مبینہ قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف احتجاج پرتشدد ہو گیا۔

چہارشنبہ کو فڈنویس نے کہا تھا، ’’اچانک مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں اورنگ زیب کے بیٹوں نے جنم لیا اور ان کے پوسٹر دکھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اورنگ زیب کے یہ بیٹے کہاں سے آئے؟



اس کے پیچھے کون ہیں؟ ہم اس کا پتہ لگائیں گے۔"

اویسی نے جمعرات کو اپنی پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس نے کہا 'اورنگ زیب کے بیٹے' کیا آپ سب جانتے ہیں؟ میں نہیں جانتا تھا کہ آپ اتنے ماہر ہیں۔ پھر آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ گوڈسے اور آپٹے کے بچے کون ہیں۔

"بدقسمتی سے، کچھ لوگوں نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ یہ معاشرے کے لیے ٹھیک نہیں ہے… اس کی قیمت عام لوگوں کو ادا کرنی پڑتی ہے… اس میں سیاست کی ضرورت نہیں۔ جب اس کی تحقیقات کی جائیں گی، سچائی سب کے سامنے آجائے گی،‘‘ نیشنلسٹ کانگریس کے سربراہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی حکومت کی ذمہ داری پر زور دیا اور عوام سے امن و سکون کی اپیل کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.