ذرائع:
کانگریس پارٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کا نام بدل دے گی، اور سردار پٹیل کے نام پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ گجراتیوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ خواتین کو سرکاری ملازمتوں
میں 50 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلی خاتون کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں تین ہزار انگلش میڈیم اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔ منشور میں انکشاف کیا گیا ہے KG سےPG تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ کسانوں کے تین لاکھ تک کے قرضے معاف کیے جائیں گے۔ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیں گے۔