ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے وعدہ کیا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو تلنگانہ کابینہ میں چار خواتین کو وزیر بنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ وعدہ منگل 14 نومبر کو سٹیشن گھن پور میں پارٹی کی امیدوار سنگا پورم اندرا کی انتخابی
مہم کے دوران ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایس نے اسمبلی انتخابات کے لیے صرف 6 خواتین کو اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے۔ ہم نے 12 خواتین کو میدان میں اتارا ہے۔ بی آر ایس نے صرف 2 خواتین کو کابینی وزیر بنایا۔ ہم اقتدار میں آنے کے بعد 4 خواتین کو وزیر بنائیں گے۔