نئی دہلی ، 30 مارچ ( یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون سی اے اے ملک کے باشندوں پر ایک مہلک حملہ ہے اور ان کی پارٹی آسام اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پر اس قانو ن کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔ مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ سی اے اے آسام پر حملہ ہے ، زبان ، سوچ ، تاریخ ، ثقافت پر حملہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے ‘‘ ۔ یہ ہم کبھی ہونے نہیں دیں گے ۔ حکومت بنانے کے بعد ہم آسام میں قانون بنائیں گے اور سی اے اے کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ یہ قانون آسام کی ثقافت ، تاریخ کے منافی ہے۔ ہم یہ کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے مودی سرکار اقتدار میں آئی ، تب سے لے کر آج تک چائے باغا ت مزدوروں سمیت کروڑوں مزدوروں کے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جب
آسام اسمبلی انتخابات نزدیک ہیں ، تو مودی سرکار چاہتی ہے کہ ان کی بات کی بات پر یقین کریں ۔ انہوں نے پوچھا کہ چاہئے باغات مزدوروں سمیت کروڑوں مزدوروں کے آنسوں پونچھنے کے لئے مزکری سرکار کے لئے نے کیا کیا ۔
مسٹر گاندھی نے کہا’’ جملوں اور ترقی کا ایک آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے - عوام یہ سمجھ چکے ہیں۔ ہم نے چھتیس گڑھ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش میں واضح کردیا تھا کہ ہم جو وعدے کریں گے ، ان وعدوں کو پو را کرکے دکھائیں گے ۔ یہ وعدے کھوکھلے نہیں ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں ہم نے قرض معاف کر کے دکھایا ‘‘۔
انہوں نے نوٹ بندی کے سلسلے میں حکومت پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے معیشت تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ سب کی جیب سے پیسے نکال کر معیشت نہیں چل سکتی ہے ۔