ذرائع:
نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو امریکہ میں واقع مندر کی دیواروں پر ہندوستان مخالف نعرے لکھے جانے اور توڑ پھوڑ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں اور علیحدگی پسند قوتوں کو ہندوستان سے باہر جگہ نہیں ملنی چاہئے۔
وزیر خارجہ یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس واقعے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جئے شنکر نے کہا کہ انہوں نے خبر دیکھی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہمیں اس پر تشویش ہے۔ انتہا پسندوں اور علیحدگی پسند قوتوں کو ہندوستان سے باہر جگہ نہیں ملنی چاہئے۔ جو کچھ بھی ہوا، امریکہ میں ہمارے قونصل خانے نے فائل کی ہے۔ حکومت اور وہاں کی پولیس سے شکایت کی گئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک اور کیلیفورنیا میں محکمہ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 8.35 بجے اسے شری سوامی نارائن
مندر (ہندو مندر) میں لکھے گئے نعروں کی اطلاع ملی۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویروں کے مطابق، لفظ خالصتان کے ساتھ دیگر قابل اعتراض نعروں کے ساتھ مندر کے باہر ایک 'سائن پوسٹ' پر اسپرے پینٹ کیا گیا تھا۔
سفارت خانے نے مندر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔
نیویارک پولیس نے کہا کہ تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے، ہراساں کرنے، نفرت یا تعصب سے متاثر ہونے والے دیگر جرائم کی کسی بھی کارروائی یا دھمکیوں کو بہت سنگین سمجھا جاتا ہے اور اسے اعلیٰ ترجیح دی جاتی ہے۔ سان فرانسسکو میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے مندر کی بے حرمتی کی سخت مذمت کی۔
جئے شنکر نے کہا کہ جب بھی کسی ہندوستانی شہری کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہم ان کی دیکھ بھال کے لئے سفارتی رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں، جو ہمیں تین بار مل چکا ہے۔ 10ویں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے لئے پارٹنر ممالک کی فہرست میں امریکہ اور کینیڈا کی عدم موجودگی پر، جئے شنکر نے کہا کہ وہ اس سے کوئی سیاسی مطلب نہیں نکالیں گے۔