: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) قطر کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان میں سے سات کل رات وطن واپس آگئے ہیں وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی وزارت خارجہ نے کہا
کہ حکومت ہند قطر میں زیر حراست دہرہ گلوبل کمپنی کے لیے کام کرنے والے آٹھ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتی ہے ان آٹھ افراد میں سے سات ہندوستان واپس آچکے ہیں ہم ان شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے قطر کے امیر کے فیصلے کی ستائش کرتے ہیں۔