ذرائع:
توشہ خانہ کا تنازع گزشتہ سال اس وقت منظر عام پر آیا، جب پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت میں مخلوط حکومت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ
انہوں نے توشہ خانہ کو پیش کیے گئے تحائف کے ساتھ ساتھ کچھ تحائف کی غیر قانونی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی معلومات بھی ظاہر نہیں کیں۔ توشہ خانہ ایک ایسا محکمہ ہے جہاں اہلکاروں کو غیر ملکی حکام سے ملنے والے تحائف جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔