the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

نئی دہلی ۔ 28 مارچ :- بی جے پی نے آج ترنمول کانگریس کی صدر و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی پر رام نومی کے جلوس کے دوران مغربی بنگال میں پرتشدد واقعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتابنرجی کی ریاست ’’جل رہی ہے‘‘ اور وہ ’’نئی دہلی میں سیاست کررہی ہیں‘‘۔ رام نومی کے پرامن جلوس پر ترنمول کانگریس کے ٹھگوں نے حملہ کیا تھا۔ بی جے پی کے سینئر قائد پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ روم جلتے وقت نیرو بانسری بجارہا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر تشدد کے واقعات کی تصویروں کی نمائش کی۔ ترنمول کانگریس سے متعلق لوگوں کو نہ صرف بے قصور لارڈ رام کے بھکتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہی نہیں انہوں نے پولیس کے ارکان عملہ پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی رتبہ کے ایک عہدیدار کی تصویر بھی دکھائی جس میں انہیں تشدد کے دوران زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ 



right;">انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اس بارے میں کچھ بھی نہیں کررہی ہے حالانکہ اتنا زیادہ تشدد ہوچکا ہے۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جاودیکر نے ممتابنرجی پر ریاست کے بارے میں بے حس ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں اقتدار بخشا ہے لیکن وہ ان کی توہین کررہی ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال سیاست کرنے کیلئے آزاد ہیں لیکن بی جے پی ان کا جواب دینے کے قابل ہے۔ کسی کو بھی ریاست کی قیمت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ اپنے دستوری فرائض انجام دینے چاہئیں۔ سابق ترنمول کانگریس مکل رائے جو گذشتہ سال بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں، ممتابنرجی کو ریاست کی نظم و ضبط کی صورتحال کے سلسلہ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ وزیراعظم بننے کی آرزو رکھتی ہیں لیکن ریاستی چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کے کیا فرائض ہیں، بھول گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست کی زیرسرپرستی دہشت گردی جاری ہے اور مغربی بنگال کے عوام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.