پرانتيج / چلوڈا (گجرات)، 11 نومبر:- کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جی ایس ٹی میں زیادہ سے زیادہ شرح کو موجودہ 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کئے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
مسٹر گاندھی نے آج سے گجرات میں اپنے تین روزہ انتخابی دورے کے آغاز میں گاندھی نگر ضلع
کے چلوڈا اور پڑوسی سابركانٹھا ضلع کے پرانتيج میں دو جلسوں میں کہا کہ گجرات کے عوام اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہم نے حکومت پر جی ایس ٹی کو لے کر دباؤ ڈالا تھا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے پہلے بھی نریندر مودی جی سے کہا تھا کہ جی ایس ٹی صرف ایک ٹیکس اور زیادہ سے زیادہ 18 فیصد کی حد میں ہونا چاہئے۔