جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
میرٹھ : اسلامی تعلیم کے مرکز دار العلوم دیوبند نے مسلم خواتین کے لئے چست برقع اور چمکیلے لباس کوغیراسلامی اورناجائز قرار دیا ہے۔ ایک شخص کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں دارالافتا کی جانب سے اس تعلق سے فتویٰ جاری کیا گیا ۔مسلم خواتین کا چمکیلے اورچست برقع یا لباس پہننے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا نے اس عمل کو غیر اسلامی اور ناجائز قرار دیا ہے ۔
"Ali Nastaliq", arial, sans-serif; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">تاہم اس سلسلہ میں اب تک دار العلوم کی جانب سے پریس کو کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔تاہم اس فتویٰ کی دیگر علماء دیوبند نے تائید کی ہے۔ وہیں اس فتویٰ کو جس نے بھی حاصل کیا، اس نے سوشل میڈیا پر لوڈ کر دیا، جس کے بعد اس پر زوردار بحث شروع ہو گئی اور آر ایس ایس اور دیگر مسلم مخالف تنظیموں نے اس کو عورت کی آزادی پر حملہ بتاتے ہوئے فتویٰ جاری کرنے والوں کے خلاف پابندی اور کارروائی تک کا مطالبہ کر ڈالا۔