the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 18دسمبر(یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں یقین رکھتے ہیں اور ہندوستان کے دستور میں ملک کے تمام باشندوں چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب ، فرقے اور زبان بولنے والے ہوں , سب کے حقوق برابر ہیں اور تمام ہندوستان کے شہری ہیں ۔
یوم اقلیت کے موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں آباد تمام طبقات کے حقوق اور مفادات کی حفاظت کرنا ان کا فرض ہے ۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ریاست میں فرقہ واراہ ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں کے ساتھ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کےلئے کام کرتے ہیں ۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے اقلیتی اسکیموں کا شمار کرایا ہے ۔
ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج اقلیتی حقوق کا دن ہے۔ ہندوستان تنوع میں اتحاد کی سرزمین ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم



تمام مذاہب ، فرقوں اور ذاتوں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔ اتحاد میں طاقت ہے۔ ہم تقسیم کو شکست دیں گے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت آیکااسکیم چلاتی ہے جس کے ذریعہ اقلیتی طلباء کو وظائف دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ 2011 کے بعد سے ، اقلیتی طلبا کو5,657 کروڑ روپئے 2.30کروڑ طلبا کو اسکالرشپ دی گئی ہے ، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ آکاشری اسکیم کے تحت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مالی اعتبار سے پسماندہ طلباء کو وظائف دیئے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ ممتا بنرجی پراقلیتوں کی خوشامد کرنے کا الزام لگتا رہا ہے حالیہ دنوں میں ، مذہبی بنیادوں پر بھی بنگال میں پولرائزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، اے ایم آئی ایم بنگال کے انتخابات لڑنے جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ممتا کے لئے مسلم ووٹروں کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.