the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کی آواز کو دبانے کے لیے تمام طریقے اپنا رہی ہے، لیکن کانگریس عوام کی آواز بنے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ بنائے گی منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی نے پولرائزیشن کی سیاست کرکے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، لیکن کانگریس اس سے مایوس نہیں ہے اور عوام کے امور اٹھاکر عوام کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی



آواز کو کسی بھی طریقے سے دبانا چاہتی ہے۔ وہ مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کی بات نہیں سن رہی اور محنت کش طبقے کا مسلسل استحصال کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 28 اپریل کو ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے سامنے جھکنا پڑے گا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے حکومت سے مسلسل بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت بحث کرنے کی بجائے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.