نئی دہلی، 17 ستمبر(یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج پھر ملک کو یقین دہانی کروائی کہ ہندوستان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دی جائے گی۔
مسٹر سنگھ نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر
ہندوستان کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کو پرامن مذاکرے سے حل کرنے کا حامی ہے لیکن ایل اے سی پر شریک حیثیت کو بدلنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا،’ ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینل کے توسط سے آگاہ کروا دیا کہ چین کی سرگرمیاں شریک حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ یہ کوشش ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں ہے‘۔