the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

رانچی:جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 31 جنوری کو زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد چمپائی سورین کو جے ایم ایم کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ چمپائی سورین نے گزشتہ جمعہ کو راج بھون میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ جھارکھنڈ کی نئی حکومت نے آج اسمبلی میں تحریک اعتماد منظور کر لی ہے۔ چمپائی حکومت کی حمایت میں جملہ 47 ووٹ ڈالے گئے جب کہ اپوزیشن کو 29 ووٹ ملے۔واضح رہے کہ جے ایم ایم اور اتحاد کے ارکان



اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لئے حیدرآباد بھیجا گیا تھا، جہاں سے وہ اتوار کی شام ہی رانچی واپس آئے، جس کے بعد انہیں رانچی کے سرکٹ ہاؤس میں روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی اسمبلی میں تحریک اعتماد میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔
چمپائی حکومت نے جھارکھنڈ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کے حوالے سے انکی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر انصاف کی جنگ جاری رکھیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.