: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جب وہ پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے اس ملک کو کیا دیا ہے تو اس کا سیدھا جواب یہی ہے کہ کانگریس نے 70 سال سے جمہوریت کو بچائے رکھا اسی لئے مسٹر مودی ملک کے وزیر اعظم بن سکے ہیں مسٹر
کھڑگے نے جمعرات کو یہاں تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقدہ مہیلا کانگریس کے قومی کنونشن 'پرتیگیا اجول بھارت کی' کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی بار بار سوال کرتے ہیں کہ کانگریس نے 70 برسوں میں کیا کیا جبکہ دیگر کئی پارٹیوں کی اس عرصے میں حکومت رہی ہے لیکن وہ اکثر کانگریس سے سوال پوچھتے ہیں۔