ذرائع:
کوڈاگو (ویراج پیٹ):کرناٹک کےچیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ ہم نے کوئی ناانصافی نہیں کی ہے اور نہ ہی ہم نے کانگریس پارٹی میں جگدیش شیٹر کی تذلیل کی ہے۔سدرامیاآج ویراج پیٹ میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔
جگدیش شیٹر کے بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے،چیف منسٹرنے کہا کہ جگدیش شیٹر نے بتایا تھا کہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ نہ دے کر ان کی توہین کی ہے اور وہ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے انہیں ٹکٹ دیا لیکن وہ
اسمبلی الیکشن ہار گئے۔چیف منسٹرنے کہا کہ ہم نے انہیں قانون ساز کونسل کا ممبر بنایا اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آیا۔ میں ان کے بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی میں ان کی تذلیل ہوئی ہے اور وہ دوبارہ واپس نہیں جائیں گے۔ وہ مجھ سے 10 دن پہلے ایک میٹنگ میں ملے تھے۔ اس کے بعد میں ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
انڈیااتحادمیں پھوٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے،سدرامیا نے کہا کہ اتحادکے تمام پارٹی سربراہ اس دراڑ کو ٹھیک کریں گے۔