the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 23 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی شاندار کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں ہی نہیں بلکہ جموں میں بھی مقبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں 3نشستوں پر جیت درج کرنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے جبکہ جموں میں ہماری 35 نسشتوں پر کامیابی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں بی جے پی کی طرف سے کشمیر میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کو بڑھا چڑھا پیش کرنے کی کاوشوں کو سمجھتا ہوں لیکن جموں صوبے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی 35 نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیوں



کیا جا رہا ہے۔ ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں نہیں ہیں بلکہ ہمیں دونوں جموں اور کشمیر میں مستحکم سیاسی حمایت حاصل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے تو انہیں جموں وکشمیر کے لوگوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دفعہ 370 اور 35 اے کو بحال کرنا چاہئے۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی ڈی ڈی سی انتخابات میں کارکردگی کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: آج کے ڈی ڈی سی انتخابی نتائج سےواضح ہوگیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے دفعہ 370 ہٹانے کے حکومت ہند کے غیر آئینی فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔عوام نے ایک جذبے کے ساتھ پی اے جی ڈی ،جو خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،کو کامیابی دلائی ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.