وجے واڑہ، 5 جولائی (یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پن بجلی کی پیداوارکے لئے تلنگانہ کے ذریعہ کرشنا ندی سے پانی نکالنے پرروک لگانے کے مطالبہ کے تعلق سے جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر ریڈی نے پیرکے روز مرکزی وزیرکو خط لکھ کر آندھراپردیش
اورتلنگانہ ریاستوں کے درمیان موجودہ پانی کے تنازعہ کے بارے میں آگاہ کرایا۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھاکہ تلنگانہ نے آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ 2014 کی براہ راست طورسے خلاف ورزی کرتے ہوئے کرشنا ندی سے پانی نکال کر پن بجلی کی پیداوار جاری رکھا ہے، وہیں کرشنا ندی مینجمنٹ بورڈ (کے آرایم بی) پروٹوکال کی پوری طرح سے خلاف ورزی کررہا ہے۔