the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنو : بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے جمعرات کو کہا کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی مساجد کے خلاف بیان نہیں دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو ہندوں کو واپس سوپنے کیلئے لکھے گئے خط پر میں قانونی کارروائی کروں گا ۔ خط ملتے ہی وسیم رضوی کے خلاف پولیس میں شکایت کروں گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وسیم رضوی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کو مندروں کو توڑ کر بنائی گئی تمام مسجدیں ہندو وں کو واپس کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ پرسنل لا بورڈ کے صدر کو لکھے ایک خط میں رضوی نے کہا تھا کہ آپ بھی واقف ہیں کہ مغل بادشاہوں نے اور ان سے پہلے ہندستان



آئے سلطانوں نے ملک کو لوٹا۔ یہاں حکومت کی تمام مندرو ں کو توڑا ۔ کچھ مندروں کو توڑ کر وہاں مسجدیں بھی بنوا دیں۔

علاوہ ازیں ظفریاب جیلانی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے الگ ہوئے مولانا سلمان ندوی کے تعلق سے کہا کہ ان کے بنائے بورڈ کا بابری مسجد سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ شری شری روی شنکر کیلئے جیلانی نے کہا کہ وہ صرف ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ، ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے کمزور پڑنے کی وجہ سے شری شری روی شنکر پولرائزیشن کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری شری کی سیاسی کوششوں کا مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہونے والاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.