بھاگلپور۔ عدالت نے مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے بیٹے ارجیت ششاوت اور اٹھ دیگر کے خلاف پچھلے ہفتے بھاگلپور ضلع میں تشدت بھڑکنے کے الزام پر وارنٹ جاری کیاہے۔ ہفتہ کے روز ناتھا نگر پولیس کی جانب سے داخل درخواست پر ایڈیشنل چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ ( اے سی جے ایم) انجنی کمار سریواستووارنٹ جاری کیا‘ پولیس نے ایف ائی آر میں درج نو ناموں میں سے دوکی گرفتاری کے ضمن میں دراخواست داخل کی تھی۔
ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر ( اے پی پی ) ویریش مشرا نے کہاکہ’’ابھے کمار گھوش‘ پرمود ورما‘ دیو کمار پانڈے‘ سنجے بھٹ‘ سریندر پاٹھک‘ امیت لال ساہ اور پرانو ساہ عرف پرانو داس کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیاگیاہے‘‘۔
سپریڈنٹ آف پولیس بھاگلپور
منوج کمار نے کہاکہ پولیس کو عدالت کے احکامات کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے اور بہت جلد ملزمین کی گرفتاری عمل میں ائے گی۔ مارچ17کے روز ارجیت کا نام بھاگلپور میں بنا اجازت کے جلوس نکالنے کی وجہہ سے شامل کیاگیا ہے۔
ارجیت کے والد اشونی کمار چوبے مرکزی وزیر برائے اسٹیٹ فار ہیلتھ اینڈ فیملی ہیں۔ ہندونئے سال کے موقع پر بھارتیہ نو ورش جاگرن سمیتی نے یہ جلوس نکالاتھا۔
جلوس کی وجہہ سے چمپا نگر علاقہ جو ناتھا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے وہاں پرفرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش ائے‘ جس میں کچھ لوگ بشمول دو پولیس عہدیدار بری طرح زخمی ہوگئے۔ پچھلے ہفتہ خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آر جے ڈی او رکانگریس نے اسمبلی کی کاروائی میں زبردست خلل پیدا کیاتھا۔