the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد /13 جنوری:-ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے عمارتوں کی تعمیرات کیلئے منظوری دینے میں تاخیر کرنے والے عہدیداروںکے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں خانگی پارکنگ کے مسئلہ پر شعور بیدار کرنے ملٹی لیول پارکنگ کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے شہر میں 100 فٹ اوور برج کے کاموں کا آغآز کرنے ’’ جلم جیوم ‘‘ پروگرام کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کا عہدیداروں کا مشورہ دیا ۔ کے ٹی ار نے آج میٹرو ریل بھون میں جی ایچ ایم سی ایچ ایم ڈی اے حیدرآباد واٹر ورکس ، سی ڈی ایم اے کے عہدیداروں کا جائزۃ اجلاس طلب کیا محکمہ بلدی نظم و نسق کے زیر اہتمام شروع کئے جانے والے ’’ جلم جیوم ‘‘ پروگرام کی خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے سے بڑے پیمانے پر اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں عوام کو زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنانے کے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ مشین بھاگیرتا ، اربن پروگرام کا بھی وزیر بلدی نظم نے جائزہ لیا ۔ اس اسکیم کے تحت شروع کئے گئے



کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کیلئے پبلک ہیلت ای ایف سی کو نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ مختلف بلدیات کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کیا ہے ۔ اس کے ترقیاتی و تعمیری کاموں کے پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ کے ٹی آر نے ایچ ایم ڈی اے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ اپل شلپارامم کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ بلدیات میں مکانات کے کاموں کی منظوری کیلئے حد مقرر کرنے اور حد ختم ہونے سے قبل اجازت دینے کی ہدایت دی ۔ بصورت دیگر ٹی ایس آئی پاس کی طرح خود بہ خود منطوری تصور کی جائیں گی ۔ عمارتوں کی تعمیرات کیلئے منظوری دینے میں غفلت برتنے والے عہدیداروں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ۔ اعلان کردہ نئی پارکنگ پالیسی کا بھی کے ٹی آر نے جائزہ لیا ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں خانگی پارکنگ کے مواقعوں سے عوام کو واقف کرانے ملٹی لیول پارکنگ کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ شہر حیدرآباد میں کم از کم 100 فٹ اوور برج کے کاموں کا آغاز کرنے پر زور دیا ۔ شہر میں آئندہ ایک سال تک سڑکوں کی کھدوائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.