ذرائع:
کل شام سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں شہر کی عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے، اس موقع پر کمشنرشیخ رضوان باشاہ نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے بلدیہ ہیڈ کوارٹر میں 24/7 خدمات فراہم کرنے کے لیے پہلے ہی ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال
میں ٹول فری نمبر 18004251980، موبائل نمبر: 9701999645، واٹس ایپ نمبر: 7997100300 پر رابطہ کریں۔
ٹاؤن پلاننگ کے عملے نے پہلے ہی بلدیہ میں خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کر دی ہے، کمشنر نے کہا کہ وہ تعاون کریں۔ منگل کو کمشنر ٹاؤن پلاننگ نے 49 ڈویژن کے تحت ریونیو کالونی میں جنکشن کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر ہونے والی سڑک اور ڈرین ایریا کا معائنہ کیا اور ڈی ای کو مارکنگ دیتے ہی کام شروع کرنے کا مشورہ دیا۔