the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسلام آباد، 4 دسمبر (ایجنسی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ سے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلے گا، صرف بات چیت سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔ 
میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم مسٹر عمران خان نے پیر کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں سابق ہندوستانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ اس سلسلے میں اپنی گفتگو کا ذکر کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ "مسٹر اٹل بہاری واجپئی نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر بی جے پی 2004 میں لوک سبھا انتخابات نہیں ہارتی، تو مسئلہ کشمیر کا حل نکل چکا ہوتا"۔ 

انہوں نے کہا کہ سابق ہندوستانی وزیر خارجہ نٹور سنگھ مسٹر واجپئی کے اس بیان کے گواہ تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ مسئلہ کشمیر کا حل موجود ہے اور دونوں ممالک ا س کو حل کرنے کے قریب پہنچ چکے تھے۔


font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے واضح کیا کہ جنگ سے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلے گا اور اس کے حل کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ 
گزشتہ روز ٹی وی چینلوں کے نامہ نگاروں کے ساتھ انٹرویو میں مسٹر عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک بات چیت نہیں ہوگی، تب تک مسئلہ کے حل کی مختلف پہلوؤں پر گفتگو نہيں ہوسکے گی۔ 

مسئلہ کشمیر کے حل کے آپشن سے متعلق سوال پر مسٹر عمران خان نے کہا کہ اس مسئلے کے دو یا تین حل موجود ہوسکتے ہیں، جن پر گفتگو ہوتی رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ کہتے ہوئے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا کہ ان آپشن پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ 
ہندوستان سے کسی جنگ کے امکان کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی نیوکلیائی ممالک میں لڑائی نہيں ہوگی، کیونکہ اس کے غیر متوقع اور ناخوشگوار نتائج برآمد ہوں گے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.