the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 6 اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بوچا قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ جنگ سے تنازعہ کا حل ممکن نہیں ہے، اس کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اپنانا چاہیے مسٹر جئے شنکر نے قاعدہ 193 کے تحت یوکرین کی صورتحال پر بحث کا ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سے تنازعہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ۔ تنازعہ کے حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بوچا قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پرہندوستان کی پہلی رائے یہ ہے کہ ہم اس لڑائی کے خلاف



ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ خونریزی اور بے گناہوں کو مارنے سے کسی نتیجے پرنہیں پہنچا جا سکتا ۔ آج کے دور میں کسی بھی تنازع کو حل کرنے کا صحیح طریقہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن گنگا ایک بڑا چیلنج تھا ۔ جنگ کے دوران ہم نے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا ۔ اس کے ساتھ دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی وہاں سے نکال لیا گیا ۔ ایسا کسی ملک نے نہیں کیا ۔ بقیہ ممالک آج ہماری مثال دے رہے ہیں ۔ وہاں پر طلباء نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ میں یہ بات بھی ضرور کہوں گا اگر ہمارے چار وزیر نہ جاتے تو یہ کام اتنا آسانی سے نہ ہوتا۔ میں اس پورے ٹیم ورک کی تعریف کرتا ہوں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.