دہلی،17 مارچ (ذرائع) وقف ترمیمی بل کو لے کر دہلی کے جنتر منتر پر منعقد احتجاج میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ بل مسلمانوں سے مساجد چھیننے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے چندرابابو نائیڈو، چراغ پاسوان اور نتیش کمار کو بھی بل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اس کی حمایت کرتے ہیں تو جب تک دنیا
ہے تب تک ہندوستان کے مسلمان یہ بات یاد رکھیں گے۔
اسد الدین اویسی نے کہا، 'ہم چندرابابو نائیڈو، پاسوان صاحب اور نتیش کمار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب تک قائم رہے گی اور اس نازک وقت میں اس بل کی تائید کریں گے تو آپ کو مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے- آپکی تائید کی وجہ سے یہ قانون بنے گا اس لیے ہم ان سے بھی کہے رہے ہیں کہ آپ اس غیر آئینی بل کی حمایت نہ کریں۔