: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولکاتہ ، 9 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت وقف ترمیمی قانون کو ریاست میں نافذ نہیں کرے گی آج یہاں پر جین مٹھ کے ایک پرو گرام میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کی جان ومال کی حفاظت ہر صورت میں کرے گی وقف ترمیمی بل کو حال ہی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے زبردست بحث و مباحثہ کے بعد پاس کیا اور بعد میں صدر جمہوریہ در و پدی مرمو نے اس پر اپنی مہر ثبت کر دی جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا۔
واضح رہے کہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کی شدید مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقلیتوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف
ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں یہ احساس ہے کہ وقف ترمیمی قانون سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہوئے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ حکومت مغربی بنگال لوگوں کو اس قانون کی وجہ سے بٹنے نہیں دے گی۔ وقف قانون کے خلاف مغربی بنگال کے کئی شہروں وقف قانون کے خلاف مغربی بنگال کی تھی۔ میں کل پر تشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لوگوں کو آپس میں اتحاد قائم رکھنا چاہئے تبھی وہ ان کی جان ومال کی پوری طرح حفاظت کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مارنے کی دھمکی بھی دی جائے گی تو بھی میں اتحاد اور بھائی چارے کے لئے کام کرتی رہوں گی۔