جموں15فروری(یو این آئی)وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مبینہ طور ملی ٹینسی کے ساتھ روابط ہونے کے الزام میں تین سرکاری ملازمین کی برطرفی پر سوالات اٹھائے ہیں انہوں نے کہاکہ وقف ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف ہے اور اس کے پیچھے کوئی اور وجہ نظر نہیں آرہی ہے ان باتوں کا اظہار وزیرا علیٰ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا ایل جی انتظامیہ کی جانب سے برطرف کئے گئے مزید تین سرکاری ملازمین کے بارے میں وزیر اعلیٰ عمر
عبداللہ نے کہا کہ اگر ان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور انہیں اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اور وہ ملزم ثابت ہوئے تو اس صورت میں سرکار کی کارروائی حق بجانب ۔
انہوں نے کہا اگر سنوائی کے بغیر ہی ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کیا جارہا ہے تو یہ انصاف کے منافی ہے کیونکہ ملک کا قانون ہر کسی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
وقف ترمیمی بل کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون مسلمانوں کے خلاف ہے۔