نئی دہلی، 20مئی (ایجنسی) 17ویں لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کو اکثر یت ملنے کے اندازوں کے درمیان کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی گنتی اور وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ملانے کے تعلق سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تیاری کررہی
ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے مطابق اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے منگل کو ملاقات کی جائے گی۔
اس سے پہلے تیلگو دیشم پارٹی اور آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو نے کہاکہ کم از کم 50فیصد ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ملایاجانا چاہئے اور ان دونوں میں فرق ہونے پر پرچیوں کو تسلیم کیاجانا چاہئے۔