ممبئی، 20 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں پر بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شام چھ بجے پر امن طریقے سے ووٹنگ ختم ہو گئی اور اس دوران 58.25 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا۔
ذرائع کے مطابق ریاست کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل میں خلل پڑا اور ووٹروں
کو پولنگ اسٹیشن کے باہر لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔
دریں اثناء ناسک ضلع کے ناند گاؤں حلقہ میں ، شیو سینا ( شندے دھڑے) کے امید وار سوہاس کانڈے اور ریاست کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے سینئر لیڈر چھگن بھجیل کے بھتیجے آزاد امید وار سمیر بھجبل کے حامیوں نے ایک
دوسرے پر حملہ کیا۔