ذرائع:
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نوٹ کے بدلے ووٹ معاملے میں ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ اب اگر ارکان پارلیمنٹ ایوان میں تقریر کرنے کے لئے پیسے لیتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ یعنی اب انہیں اس معاملے میں قانونی استثنیٰ نہیں ملے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ دراصل سپریم کورٹ نے نرسمہا راؤ کے 1998 کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ 1998 میں 5 ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے 3:2 کی اکثریت سے فیصلہ دیا تھا کہ اس معاملے پر عوامی نمائندوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ لیکن، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو پلٹنے کی
وجہ سے، اب ایم پی یا ایم ایل ایز ایوان میں ووٹنگ کے لئے رشوت لے کر کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔
متفقہ طور پر دیئے گئے ایک اہم فیصلے میں، سی جے آئی کی سربراہی والی بنچ نے کہا ہے کہ مقننہ کے رکن کی طرف سے کی گئی بدعنوانی یا رشوت عوامی زندگی میں سالمیت کو تباہ کر دیتی ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے تنازع کے تمام پہلوؤں پر آزادانہ فیصلے کئے ہیں۔ کیا ارکان پارلیمنٹ کو اس سے مستثنیٰ ہونا چاہیے؟ ہم اس سے اختلاف کرتے ہیں اور اسے اکثریت سے مسترد کرتے ہیں۔ نرسمہا راؤ کیس میں اکثریتی فیصلہ، جو رشوت لینے کے معاملے میں استغاثہ کو استثنیٰ دیتا ہے۔ اس کا عوامی زندگی پر بڑا اثرپڑتاہے۔