ماسکو/8مئی(ایجنسی) روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنی چھے سالہ چوتھی مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
65 سالہ پوتین نے کریملن محل کے رنگے برنگے سجے آندریوسکی ہال میں منعقدہ تقریب میں سوموار کو سنہری چھپے ہوئے آئین کے نسخے پر حلف اٹھایا۔ان کے حلف کی عبارت یہ تھی کہ وہ روسی عوام ،ان کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کریں گے اور روس کی خود مختاری کا دفاع کریں گے۔
text-align: start;">روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر پوتین نئی روسی ساختہ لیموزین میں سوار ہو کر حلف برداری کے لیے آئے تھے۔اس سے پہلے وہ درآمدہ گاڑیاں حلف برداری کے وقت استعمال کرتے رہے ہیں۔روسی ساختہ اس لیموزین کی بھی یہ پہلی رونمائی تھی۔یہ روس کی ایک اور کار زیڈ آئی ایل سیڈان کی جگہ لے گی۔
انھوں نے حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ روس کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں مختصر وقت کے لیے بحران کا شکار ہونے کے بعد سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ آیندہ چھے سال کے دوران میں ملکی معیشت کی بہتری ان کا اولین مقصد ہوگا۔