نئی دہلی/8جنوری(ایجنسی) راہل گاندھی کانگریس صدر بننے کے بعد اپنے پہلےغیر ملکی دورے پر اتوار کو بحرین روانہ ہو گئے۔ یہاں، راہل غیر مقیم ہندوستانیوں کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہیں، خلیج ملک کے پی ایم شہزادے سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملیں گے۔
jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">کانگریس نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق، راہل گاندھی 'گلوبل آرگنائزیشن آف پیپلز آف انڈیا اوریجن' کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں 50 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کے بعد راہل ہندوستانی نژاد کاروباری افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔