نئی دہلی/14فروری(ایجنسی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں گے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ حسن روحانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 15 سے 17 فروری تک ہندوستان کے دورے پر رہیں گے۔ ڈاکٹر روحانی کا 17 فروری کو دارالحکومت میں راشٹر پتی بھون میں رسمی استقبال کیا جائے گا۔ اسی دن ان کی صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ
ملاقاتیں ہوں گی۔
خیال رہے مسٹر مودی مئی 2016 میں ایران کے دورے پر گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے صدر کے آئندہ دورہ میں ہندوستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ڈاکٹر روحانی حیدرآباد بھی جائیں گے۔