: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آندھراد، 31 جنوری (ذرائع) وشاکھاپٹنم آندھرا پردیش کا نیا دارالحکومت ہوگا۔ چیف منسٹر جگن ریڈی نے نئے دارالحکومت کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست کی راجدھانی کو
وشاکھاپٹنم منتقل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریڈی نے کہا کہ وہ اپنا دفتر وشاکھاپٹنم منتقل کریں گے۔ 23 اپریل 2015 کو آندھرا حکومت نے امراوتی کو اپنا دارالحکومت قرار دیا تھا۔ پھر 2020 میں، ریاست نے تین دارالحکومت بنانے کا منصوبہ بنایا۔ جس میں امراوتی، وشاکھاپٹنم اور کرنول شامل تھے۔