کلکتہ۔ اتوار کے روز مغربی بنگال کے ضلع پرولیا کے بولد ی گاؤں میں پیش ائے تشدد کے واقعات میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ چار شدید طور پر زخمی ہیں۔ بناء پولیس کی اجازت کے بجرنگ دل نے علاقے میں ہتھیار بند رشوبھا یاترا نکالی تھی‘ جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دیہاتی پولیس سے بھڑ گئے۔
اس کے بعد پیش ائے تشدد میں ایک شخص کی موت اور چار لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔وہیں بردھوان ضلع میں بھی بی جے پی حامیوں کی جانب سے بنائے گئے پنڈال پر ہفتہ کے روز کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کردیاتھا۔
مذکورہ حملے میں چار لوگ زخمی ہوگئے۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے لوگوں نے یہ حملہ انجام دیاتھا۔ کلکتہ کے بشمول پوری ریاست میں ریاست کی برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے رام نومی کے موقع پر بڑے پیمانے سے جلوس نکالے ۔
ریاست کے بڑے شہروں میں آرتھی کے ساتھ جلوس نکالے گئے۔ برہوم کے سیندھیا اور پرولیا میں بجرنگ دل کارکنوں نے تلواریں لہراتے ہوئے ریالی نکالی ۔
ہاتھوں میں تلواریں لئے بجرنگ دل کے کارکن نعرے بھی لگارہے تھے۔ترنمول کانگریس پارٹی کے بڑے قائدین او رریاستی وزراء بھی ریاست میں منعقدہ رام نومی کے ضمن میں نکالی جانے والی ریالیوں میں شریک ہوئے