جموں، 19 جنوری :- جموں کے آر ایس سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی طرف سے آج سویرے کی جانے والی فائرنگ میں دو شہریوں کی موت ہوگئی، اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے جموں کے آر ایس سیکٹرمیں
ارنیا علاقے آج سویرے فائرنگ کی اور سانبا کے رام گڑھ سیکٹر نیز کٹھوا کے ہری نگر سیکٹر میں بھی کئی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دو شہریوں کی موت اور سات لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔