غازی آباد،27اکتوبر:- چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے
بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ تین بجے چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔