the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

امراوتی : آندھرا پردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے انتخابی حکمت عملی کے لئے ماہر پرشانت کشور کی پیش قیاسی کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو شدید نقصان ہوگا۔ حکمران جماعت نے کہاکہ پرشانت کشور اب حکمت عملی کے ماہر نہیں بلکہ سیاستداں بن گئے ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد وجئے سائی ریڈی نے کہاکہ پرشانت کشور کی پیش قیاسی  تلنگانہ ، ہماچل پردیش  اور چھتیس گڑھ میں  غلط



ثابت ہوئی۔ اتوار کو ایک پروگرام کے دوران پرشانت کشور جنہوں نے 2019میں وائی ایس آر کانگریس کی شاندار کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا ، پیش قیاسی کی تھی کہ آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ وائی ایس آر پارلیمانی پارٹی لیڈر وجئے سائی ریڈی نے تاہم کہا کہ پرشانت کشور بغیر کسی منطقی ڈاٹا کے اظہار خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 4گھنٹہ تک چندرا بابو نائیڈ و سے ملاقات کے بعد بغیر کسی منطقی  ڈاٹا کے بات کرنے والے پرشانت کشور کی بات پر یقین نہ کیا جائے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.