نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے جذبے کی تعریف کی ہے جس نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ خود ہی شمشان گھاٹ تک پہنچایا۔
مسٹر نائیڈو نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب کو اس ڈاکٹر کی فرض شناسی سے تحریک لینی چاہئے۔ مرنے والے کے جنازے کو انفیکشن کے خوف سے گاڑی کے ڈرائیور نے لے جانے سے انکار کردیا تھا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’میں تلنگانہ کے پیڈاپلی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام کی ستائش کرتا
ہوں جو کورونا سے متاثر شخص کی لاش احترام کے ساتھ ٹریکٹر چلاکر خود ہی آخری رسوم کے لئے لے گئے.... چونکہ ڈرائیور نے کرونا کے خوف جنازہ لے جانے سے منع کردیا تھا‘‘۔
نائب صدر نے ڈاکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر شری رام کی حساسیت کا جذبہ ’شیئر اینڈ کیئر‘ کی ہندوستانی سناتن روایت کی ایک بہترین مثال ہے۔ امید کرتا ہوں کہ دیگر شہری بھی آپ سے تحریک لیں گے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ڈاکٹر خود ٹریکٹر چلا رہے ہیں ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔