ذرائع:
نامور سیاست داں و سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام ایچوری کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی، سانس لینے میں تکلیف اور گلے میں انفیکشن کی شکایت کی وجہ سے وہ گزشتہ چند ہفتوں سے
دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے ماہر معاشیات ، سماجی جہد کار اور مضمون نگار کے طور پر شناخت حاصل کرنے والے سیتا رام ایچوری سال 1992 میں پارٹی کے پولیٹ بیورو رکن تھے سال 2005 سے 2017 تک وہ راجہ سبھا رکن رہے۔ ان کی موت پر کئی معزز شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔