the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے نوویل کورونا وائرس ہندوستان میں بھی داخل ہو چکا ہے اور کیرلا میں اس کے پہلے کیس کی توثیق ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارتِ صحت نے جمعرات کو بتایا کہ کیرلا میں نوول کورونا وائرس سے متاثر اولیں مریض کا پتہ چلا ہے۔ مریض ایک طالب علم ہے جو چین کے ووہان یونیورسٹی میں پڑھ رہا تھا۔ مریض کے نمونوں کی تفتیش میں اس وائرس کے پھیلنے کی توثیق ہوئی ہے۔ مریض کو اسپتال میں علاحدہ طور پر رکھا گیا ہے۔ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ڈاکٹر اس کی صحت کی شدید نگرانی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے ووہان شہر میں ہی اس وائرس کے پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آیا



تھا۔ اب تک پوری دنیا میں اس کے تقریباً آٹھ ہزار معاملوں کی توثیق ہوچکی ہے۔ حالانکہ ملک میں یہ پہلا معاملہ ہے جس میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی توثیق ہوئی ہے۔ قبل ازیں تمام مشتبہ معاملوں میں نمونوں کی جانچ رپورٹ نیگیٹیو (منفی) پائی گئی تھی۔
کورونا وائرس سے متاثر مریض میں معمولی سردی۔زکام سمیت سنگین بیماریوں جیسے مڈل ایسٹ ریسپِریٹری سِنڈروم (ایم ای آر ایس) سی او وی اور سیوِیئر ایکیوٹ ریسپِریٹری سِنڈروم (سارس۔ سی او وی) جیسے علامات پائے جاتے ہیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل اس کی عام علامتیں ہیں۔
ملک کے 19 ایئرپورٹ پر چین سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.