نئی دہلی 08 جولائی (یواین آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم چندرشیکھر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوامی زندگی میں اعلی معیار طے کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ مسٹر چندر شیکھر نے جمہوری اقدار کے قیام کے لئے جدوجہد کی اور ایمرجنسی کے وقت جیل گئے۔
نائب صدر نے کہا ، "سابق وزیر اعظم مسٹر
چندر شیکھر جی کی برسی پر آنجہانی رہنما کو سلام ۔چندر شیکھر جی نے عوامی زندگی میں سماجی جمہوری اقدار قائم کیا ، اس کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی ، ایمرجنسی کے دوران جیل گئے۔"
سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، مسٹر نائیڈو نے کہا ، "انہوں نے عوامی زندگی میں سیاسی نظریات کے مثالی اصول وضع کیے۔ میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔"
یواین آئی۔اےایم۔