نئی دہلی، 10 اگست (ایجنسی) نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو ہفتہ کو سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی عیادت کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس( ایمس) گئے اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے متعلق
معلومات حاصل کی ۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے مسٹر نائیڈو کو بتایا کہ مسٹر جیٹلی کو علاج سے فائدہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت اس وقت مستحکم ہے ۔
نائب صدر نے اسپتال میں مسٹر جیٹلی کے اہل خانہ کے اراکین سے بھی بات چیت کی۔