the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے بدھ کو جلیانوالہ باغ قتل عام کی برسی کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہاکہ ہم اپنے مادر وطن کی آزادی کی خاطر ان کی عظیم قربانی کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض ہیں۔ آج میں 1919 میں امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جلیانوالہ باغ کا قتل عام تاریخ کے سب سے سنگین انسانی حقوق کے جرائم میں سے ایک ہے۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہم اپنے آزادی کے جنگجوؤں کو جو



بہترین خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں وہ ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر ہے جس کا انہوں نے تصور کیا تھا۔
نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، ’’1919 میں آج کے دن جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت۔ ان کی بے مثال ہمت اور قربانی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ ملک کی آزادی کے لیے ان کی قربانی آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتی رہے گی۔بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کہاکہ جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا ہندوستانی جدوجہد آزادی پر سب سے زیادہ اثر پڑا۔ میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.