نئی دہلی، 11 اگست :- نو منتخب نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج حلف برداری سے پہلے راج گھاٹ میں واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر جاکر انہیں سلام کیا۔
مسٹر
نائیڈو آج نائب صدر کے طور پر حلف برداری لیں گے۔
مہاتما گاندھی کی سمادھی کے بعد مسٹر نائیڈو نے ڈي ڈي يو پارک جاکر پنڈت دین دیال اپادھیائے کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔