سری نگر، 8 نومبر:- وادی کشمیر میں موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
روزمرہ کی خوراک میں استعمال ہونے والی سبزیاں جیسے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر
ہوگئی ہیں۔
سبزیوں اور دوسرے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے علاوہ بجلی سپلائی کی آنکھ مچولی کے نہ تھمنے والے سلسلے اور پینے کے پانی کی بگڑتی ہوئی سپلائی نے اہلیان وادی کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔